غلام مرتضی بلوچ آج کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے

غلام مرتضی بلوچ آج کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر مختلف اضلاع میں کھلی کچہری منعقد کرنے کے سلسلے میں صوبائی وزیر انسانی آبادی غلام مرتضی بلوچ اور صوبائی وزیر خوراک اور اقلیتی امور ہری رام کشوری لال مشترکہ طور پر 29 فروری کو کھلی کچہری منعقد کریں گے. ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے دفتر سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سانگھڑ میں صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ اور صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کل 29 فروری 2020 کو صبح 11 بجے بلڈنگ ریسٹ ہاؤس سانگھڑ میں کھلی کچہری منعقد کریں گے جس کے دوران عوام الناس سے ان کو درپیش مسائل معلوم کر کے ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جائیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر