انٹراسٹی بس مالکان کو کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم

  انٹراسٹی بس مالکان کو کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا تمام انٹراسٹی بس مالکان کومسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے.وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے سہراب گوٹھ نیو بس ٹرمینل کے دورے کے دوران مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیو ٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کے احکا مات دے دیے ہیں, مسافروں کی سہولیات کے لیے نیاں بس اڈا قائم کیا گیا ہے, جہاں ہر سہولت موجود ہے.انہوں نے کہا کہ مسا فروں سے اضافی کرایہ لینے والے انٹراسٹی بس مالکان کے خلاف کارروائی اور ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کی جائے گی, ٹرانسپورٹرز کو مسافروں پر سی سی ٹی وی کیمرا کے ذریعے نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.اویس شاہ نے بس ٹرمینل کے تمام بس اڈوں کے ٹکٹ کانٹرز اور سی سی ٹی مانیٹرروم کا بھی دورہ کیا.اس موقعے پر ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ بیس سے زائد انٹرا سٹی بس مالکان نے ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کردی ہیں اور مزید کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بھی اس پر عمل کرین.