مسائل سے نمٹنے کا واحد حل اسلامی نظام میں مضمر ہے،حامد الحق حقانی

مسائل سے نمٹنے کا واحد حل اسلامی نظام میں مضمر ہے،حامد الحق حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولاناحامد الحق حقانی نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی اوراندرونی خطرات، مشکلات اورمسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے، اس فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے ہم کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد امینیہ فیصل آباد میں ضلعی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید یوسف شاہ ان کے ہمراہ تھے،ا س سے قبل مولانا حامد الحق حقانی نے کمالیہ میں اہل السنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی، جہاں دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں اوردیگر پارٹیوں کے اہم رہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ حج داخلہ فارم سے ختم نبوت کی شق نکالنے کے بارے میں حکومت فوری وضاحت کرے اوراگر ایسی کوئی حرکت بیروکریسی یاحکومتی ارکان میں سے کسی نے کی ہو تو اسکو قوم کے سامنے لایا جائے اوران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ قطر میں افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان کل ہونے والے امن معاہدے کوافغانستان میں دیرپا امن کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ترتوجہ عوامی مسائل کو حل کرنے پر دیں،مہنگائی اوربے روزگاری سے عوام کی پریشانی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم سازی پر توجہ دے،عوام کی نظر میں کلمۃ حق بلند کرنے والی یہ جماعت حق پر ہے،ہم نے عزم کیاہواہے، کہ شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ کے مشن کو پورا کرکے دم لینگے، بعد میں ایک وفد کے ہمراہ فیصل آباد کے معروف عالم دین مولانا مفتی ضیاء مدنی کی سول ہسپتال میں عیادت کی جن پر اسی دن قاتلانہ حملہ ہوا تھا، فیصل آباد میں رات کو حاجی الیاس کنڈی کی طرف سے دئیے گئے عیشائیہ میں شرکت کی، صبح ملتان جاتے ہوئے ضلعی جنرل سیکٹری مولانا شبیر احمد عثمانی کے گھر جاکر ان کی معذور بیٹے کو سندفراغت حاصل کرنے پر مبارک باد دی، اوران کے حوصلے اورہمت کی تعریف کی۔