ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے زیر صدارت ”ریونیو دربار“ کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے زیر صدارت ”ریونیو دربار“ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے زیر صدارت ""ریونیو دربار"" کا انعقاد!تفصیلات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی سربراہی میں ریونیو دربار منعقد ہوا۔ جس میں فرد, انتقال, ریکارڈ کی درستگی, ڈومسائل, رجسٹری اور دیگر درخواستوں کو موقع پر حل کیا گیا۔ مجموعی طور پر 73 درخواستے موصول ہوئی جس پر موقع پر عمل درآمد کیا گیا۔ ریونیو دربار کا مطلب عوام الناس کی شکایت پر بروقت عمل کرنا ہیں۔ ریونیو دربار ضلع کے مختلف علاقوں میں مستقل بنیادوں پر لگایا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال، اسسٹنٹ کمشنر محمد امیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا، احد یوسف, ٹی ایم او پبی کے علاوہ تحصیلداروں، پٹواریوں، ذمینداروں، اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا ہے کہ ریونیو ریکارڈ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غلطی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، ضلع بھر کے عوام کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے کھلے ہیں اور عوام کے خدمت کے لئے ہر وقت سٹاف حاضر رہیگا اور ریونیو دربار کا انعقاد ہر ماہ کیا جائیگا۔