ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او پرویز اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار نصرت جہاں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھجوا ئی تھی،عدالت کے 11مارچ 2019 ء کے اس حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سی ای او