وزیر اعظم کی ہدایت پر سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم کی ہدایت پر سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل

  



اسلام آباد(آن لائن)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے طمابق سوشل رولز پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے کمیٹی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی جس کے سربراہ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)عامر عظیم باجوہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی اعزاز اسلم ڈار بھی اس میں شامل ہیں۔کمیٹی میں وزیر اعظم کی اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کی رکن تانیہ اندروس اور وزیر اعظم کے ڈیجیٹل میڈیا پر فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی تمام فریقین سے وسیع البنیاد مشاورت کرے گی اور دو ماہ میں مشاورت مکمل کرکے رپورٹ دے گی۔مشاورت کے عمل میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور بیرسٹر علی ظفر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

کمیٹی تشکیل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر