اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولزکا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولزکا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا

  



اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولز کو فیسوں میں اپنی مرضی کے اضافے سے روکتے ہوئے فیسوں میں اضافے کا اختیار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نجی سکولز کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔ہائی کورٹ نے نجی سکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پیرا کو دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پیرا نجی سکولزکی فیسوں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے۔

نجی سکولز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر