سندھ کے تمام سکول 2 مارچ سے کھل جائیں گے، وزیر تعلیم

  سندھ کے تمام سکول 2 مارچ سے کھل جائیں گے، وزیر تعلیم

  



کراچی (آئی این پی) سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام سکول2 مارچ سے کھل جائیں گے،سکولوں میں احتیاطی تدابیر کے بینر آویزاں کئے جائیں گے، بچوں کو ہاتھ دھونے اور صفائی سے متعلق آگاہی دی جائے گی، تمام ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز ضلعی ہیلتھ افسروں سے رابطے میں رہیں گے، کراچی میں ایک شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد حکومت سندھ نے صوبے بھر کے سکول27 اور 28 فروری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

صوبائی وزیرکا مزید کہناتھا کہ کراچی میں ایران سے آنے والوں کی تعداد 600 اور سندھ کے دیگر اضلاع میں 1400 ہے، ایران سے آنے والے تمام افراد کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، متاثرہ طالب علم کے اہلخانہ اور 14 دوستوں کے بھی ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں، سوشل میڈیا پر خبروں کو بلا تصدیق آگے نہ پھیلایا جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی طالب علم سے شکایت پر فوری ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے، طالب علم کو نزلہ، زکام کی شکایت پر اسے رخصت دے کر علاج کرایا جائے گا۔

سعید غنی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر