حکومت عوام کی حفاظت کیلئے جدوجہدکر رہی ہے، وزیراعلی سندھ

حکومت عوام کی حفاظت کیلئے جدوجہدکر رہی ہے، وزیراعلی سندھ

  



کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت آپکی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، مرتضی وہاب، میئر کراچی، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری صحت، کمشنر کراچی سمیت متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس کو ایران سے واپس آنے والوں کی فہرست مہیا کی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لوگوں کے کنٹرول روم میں فون آ رہے ہیں،ماسک مانگ رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل کی ہے کنٹرول روم کروناوائرس متاثرین کی مدد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان اورایران میں براہ راست پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی، لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں بند رہیں گی۔

وزیر اعلی سندھ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر