کرونا وائرس،سپریم کورٹ میں ہاتھ ملانے سے پرہیز کے نوٹس چسپاں

کرونا وائرس،سپریم کورٹ میں ہاتھ ملانے سے پرہیز کے نوٹس چسپاں

  



اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ہاتھ ملانے پر پابندی لگا دی گئی،سپریم کورٹ کی دیواروں پر ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں کے نوٹس چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے خطرات کے باعث یہ تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بار کی جانب سے ملک بھر کے تمام بار ایسوسی ایشنز کو بھی ہدایات نامے جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے طور پر کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ خطر ناک وائرس سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

نوٹس چسپاں

مزید : صفحہ اول