امریکہ، طالبان معاہدہ، آج افغان عوام کیلئے امن کا بڑا دن ہے: شاہ محمود قریشی

امریکہ، طالبان معاہدہ، آج افغان عوام کیلئے امن کا بڑا دن ہے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ (آج) ہفتہ کا دن افغانستان اور افغان عوام کیلئے بڑا دن ہے، (آج) کا معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کیلئے راہ ہموارکریگا۔دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان امن اورمفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے، معاہدہ انٹراافغان مذاکرات کی راہ ہموارکریگا اللہ کرے افغانستان میں امن واستحکام آئے۔ افغانستان میں امن کیلئے آج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے، امیدہے(آج) امریکا،طالبان امن معاہدے پردستخط ہو جائیں گے۔ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ،50ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کو بھی سارے عمل کا حصہ بننے کیلئے دعوت دی گئی ہے، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور کوششوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج امن معاہدہ اور دلی کی تشویشناک صورتحال پربات ہو رہی ہے، دلی میں نسل کشی کی صورت حال دنیا کو ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔ دنیا کا تمام میڈیا اس پر بات کر رہا ہے اور فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ممبران بھی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جا رہا ہے۔ جب ہماری حکومت آئی تو بھارت کی کوشش تھی پاکستان تنہاہوجائے۔ بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آ ج پاکستان کا عالمی سطح پراہم کردار ہے۔ بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوبلیک لسٹ کرانیکی کوشش کی وہاں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی۔ صدر ٹرمپ کے دورے کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گالیکن دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے، بھارتی غنڈوں نے مساجد میں توڑ پھوڑ کی اور سیاہ جھنڈے لگائے، بھارت میں انصاف کرنے والے جج کاتبادلہ کردیا جاتا ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -