پی ایس ایل میلہ، دوسرا معرکہ،ملتان کی سلطانی برقرار، کراچی کنگز کو دھچکا، معین علی مین آف دی میچ

پی ایس ایل میلہ، دوسرا معرکہ،ملتان کی سلطانی برقرار، کراچی کنگز کو دھچکا، ...

  



ملتان (نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل 5 میں ملتان سلطان کی سلطانی برقرار رہی۔ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کا بھی اسان شکار کرلیا۔ سلطانز کے ال راؤنڈرمعین علی مردمیدان قرار پائے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ہر کپتان کی طرح ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطان نے دعوت ملنے پر نئی جوڑی میدان میں اتاری اور اننگز کااختتام 6وکٹوں کے نقصان 186رنز پرکیا، ذیشان اشرف کو اس میچ میں پہلی مرتبہ اوپننگ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور انھوں نے اس فیصلے پر زیادہ مایوس نہیں کیا اور تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ وہ افتخار احمد کی بولنگ پر بابر اعظم کو مڈوکٹ باؤنڈری پر ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔معین علی کی اننگز کا خاتمہ 102 کے مجموعی سکور پر ہوا وہ چار چھکے اور چار چوکے کی مدد سے 65 رنز بنا کر کیمران ڈیلپورٹ کاشکار بنے،کپتان شان مسعود کے بلے نے بھی رنزاگلے وہ سات چوکوں اورایک چھکے کی مددسے 61 رنز بناکرجارڈن کی یارکرگیندپر بولڈ ہوئے،خوش دل شاہ 10،روی بھوپارا9اور روسو نے8رنزبنائے،محمد آصف اور جارڈن نے دو دو جبکہ عمید اورآصف نے ایک ایک آوٹ کیا،کراچی کنگز نے پوری اننگز کے دوران اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ نہیں کیا اور متعدد کیچ ڈراپ کیے۔ اوپنر معین علی جنھوں نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے انھیں صفر کے سکور پر ڈراپ کر دیا گیا۔جس کے بعد شان مسعودکاکیچ بھی ایلکیس نیڈراپ کیاکراچی نے اپنی ٹیم میں لیفٹ آرم آف سپنر عمر خان کو شامل کیا جنھوں نے پچھلے سیزن میں عمدہ پرفارمنس دکھائی تھی۔۔کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز برق رفتاری سیہوامگر ان کی امیدوں کا محور شرجیل خان دو چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے سولہ رنزبناکرمعین علی کی گیند پرآوٹ ہوگئے بابراعظم 13رنز بناکرعرفان کاشکاربنے،ایلیکس ہیلز ایک چانس ملنے کے بعد 29رنزبناکرشاہد ا?فریدی کی گیند پرشان مسعودکوکیچ دے بیٹھے،افتخارنے14 اوراصف نے 20 رنزبنائے،5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، پوری ٹیم 134پر پویلین لوٹ گئی،عمران طاہر نے تین،شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے دو دو ا?وٹ کئیدونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پی ایس ایل میں کھیلے جانے والے 5 میچوں میں کراچی کنگز کی یہ پہلی شکست ہے، کراچی کنگز نے اب تک تین، جبکہ ملتان سلطانز نے ایک میچ جیتا ہے۔ ایک میچ بغیر کسی نتیجے میں ختم ہوااب تک ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ پرفارمنس سہیل تنویر کی رہی ہے جنھوں نے پشاور زلمی کے خلاف 13 رنز کے عوض چار آؤٹ کیے تھے۔ ملتان سلطانز نے اسپنرز کا جال بچھا کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست ہوئی ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے دواسپنرزعمران طاہر اور شاہد آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئیکراچی کنگز کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی ہے میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پر معین علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے

مزید : صفحہ اول