دہشتگردی کو شکست‘ پاکستان میں کرکٹ واپس

دہشتگردی کو شکست‘ پاکستان میں کرکٹ واپس

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ملتان میں ہونے والے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا، ملتان کے شائقین کرکٹ کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں چرچے ہوئے، ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں شہری ایونٹ کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لئے دعا گو رہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آگئی اور پورے کا پورا پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔ عوام کے علاوہ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ٹویٹ اور فیس بک پر پیغامات نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو دوچند کر دیا ہے۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بھرپور تیاریوں کیساتھ میدان میں آئے۔ ملتان سٹیڈیم کے اطراف میں قومی پرچموں کی بہار تھی۔ فیس پینٹنگ کا شوق بھی عروج پر نظر آیا۔ اس موقع پر بچے مختلف ماسک پہن کر سٹیڈیم آئے۔

مزید : صفحہ اول