تونسہ شریف میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

تونسہ شریف میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
تونسہ شریف میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

  



ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں عورت نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کے مطابق پانچوں بچے اور والدہ صحت مند ہیں، اور انہیں کہیں منتقل کرنےکی ضرورت نہیں۔

بچوں کے والد سبزعلی کا کہنا ہے کہ میری پہلے بھی 3 بیٹیاں ہیں جبکہ اب ہمارے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ بچوں کی دادی کا کہنا ہے کہ گھر کا وارث آگیا ہے جس پر بہت خوش ہوں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان