کروناوائرس ، امریکی سٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی رہی ،سرمایہ کاروں کے ساڑھے 3 کھرب ڈالر ڈوب گئے

کروناوائرس ، امریکی سٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی رہی ،سرمایہ کاروں کے ...
کروناوائرس ، امریکی سٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی رہی ،سرمایہ کاروں کے ساڑھے 3 کھرب ڈالر ڈوب گئے

  



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)کروناوائرس کے باعث امریکی سٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی رہی جس سے سرمایہ کاروں کے ساڑھے 3 کھرب ڈالر ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کروناوائرس کے باعث امریکی سٹاک مارکیٹ شدیدمتاثرہوئیں،امریکی سٹاک مارکیٹ میں12برس میں بدترین صورتحال کا سامنا ہے ،امریکی سٹاک مارکیٹ میں پوراہفتہ مندی رہی جس سے سرمایہ کاروں کے ساڑھے3کھرب ڈالرڈوب گئے۔

امریکی سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی کے باعث سرمایہ کاروں کے مزید7کھرب ڈالرڈوبنے کاخدشہ ہے،فیڈرل ریزرونے مارکیٹ میں استحکام کیلئے شرح سودمیں کمی کااشارہ دےدیا۔

مزید : بزنس