غذائی اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کے مثبت نتائج آنے لگے ،اسد عمر

غذائی اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کے مثبت نتائج آنے لگے ،اسد عمر
غذائی اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کے مثبت نتائج آنے لگے ،اسد عمر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ غذائی اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کے مثبت نتائج آنے لگے، حساس قیمتوں کا انڈیکس ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ غذائی اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کے مثبت نتائج آنے لگے، حساس قیمتوں کا انڈیکس ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

ان کامزید کہناتھا کہ جنوری کے وسط سے ہفتہ وار قیمتوں میں کمی کارحجان جاری ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد سے زیادہ کمی آچکی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد