افغانستان میں امن معاہدہ آج،امریکی صدر کا موقف بھی آگیا

افغانستان میں امن معاہدہ آج،امریکی صدر کا موقف بھی آگیا
افغانستان میں امن معاہدہ آج،امریکی صدر کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکام طالبان رہنماوں کے ساتھ ایک تاریخی امن معاہدہ کرنے جارہے ہیں، امید ہے یہ معاہدہ اپنی افواج کو آئندہ چند ماہ میں گھرواپس لانے میں مدددے گا۔
ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ طالبان کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اس معاہدے میں امریکا کی نمائندگی کریں گے جبکہ امریکی وزیردفاع مارک اسپر معاہدے کا مشترکہ طور پراجرا کریں گے۔“ انہوں نے کہا کہ’جب میں صدر بنا تو میں نے امریکی عوام سے وعدہ کیاتھا کہ میں اپنی افواج کو گھرواپس لے آوں گااور اس جنگ کا خاتمہ کروں گا،اور اس وعدے کی تکمیل کیلئے ہم بھرپور کوشش کریں گے“۔
یاد رہے کہ امریکا اور افغان طالبان میں معاہدے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں دونوں فریق آج قطر میں ایک امن معاہدے پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔ معاہدے میں ابتدائی طور پر جنگ بندی کااعلان کیاجائے گا جبکہ امریکا مرحلہ وار افغانستان سے اپنی فوجوں کو واپس بلائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -