قومی خزانے پرہاتھ صاف کرنےوالوں کی سیاست ختم ہوچکی،اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

قومی خزانے پرہاتھ صاف کرنےوالوں کی سیاست ختم ہوچکی،اپوزیشن کے پاس کرپشن ...
قومی خزانے پرہاتھ صاف کرنےوالوں کی سیاست ختم ہوچکی،اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قومی خزانے پرہاتھ صاف کرنےوالوں کی سیاست ختم ہوچکی،اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ماضی کے فرسودہ نظام نے اداروں کوتباہ کیا،کئی دہائیوں کاگند صاف کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بکھرچکی ہیں،اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں،قومی خزانے پرہاتھ صاف کرنےوالوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف اپنے منشور پرکاربند ہے،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کودرست سمت پرڈال دیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لارہی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو5سال کےلئے مینڈیٹ دیاہے،حکومت اپنی مدت پوری کرےگی۔