پاک ایران سرحد ساتویں روز بھی بندلیکن پاکستانی زائرین سے متعلق اچھی خبرآگئی

پاک ایران سرحد ساتویں روز بھی بندلیکن پاکستانی زائرین سے متعلق اچھی خبرآگئی
پاک ایران سرحد ساتویں روز بھی بندلیکن پاکستانی زائرین سے متعلق اچھی خبرآگئی

  



کوئٹہ/تفتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تفتان بارڈرپرپاکستان اورایران میں آمدورفت ساتویں روزبھی بندہے جبکہ پاکستانی زائرین سے متعلق اچھی خبر یہ ہے پاکستان میں موجود تمام زائرین کے ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں اور کسی میں بھی وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے کرونا وائرس کی پاکستان آمد روکنے کیلئے تفتان بارڈر ساتویں روز بھی بند رکھا گیاہے۔دنیا نیوز نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 252 زائرین کی اسکریننگ مکمل ہونے کے بعدانہیں کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاو¿س میں موجودزائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلئے ہیں اور تمام افراد کو کلیئرقراردیا گیاہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق وہاں کروناکاکوئی کیس سامنے نہیںآیا ہے۔زائرین کوگزشتہ 15 روزسے پاکستان ہاو¿س میں رکھاگیاتھا۔ نئے زائرین کی48گھنٹے بعد سکریننگ ہوگی۔

مزید : قومی