طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے ،گورنر پنجاب چودھری سرور

طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے ،گورنر پنجاب چودھری سرور
طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے ،خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں دنیا میں ایک مثال ہے،افغانستا ن میں امن خطے کےلئے بہت فائدہ مند ہوگا ۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ان میں اضافہ ہوتاہے ،مودی نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ہے ،ان کاکہناتھا کہ نئی دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟۔گورنر پنجاب نے بھارتی مسلمانوں کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے پر طیب ایردوان کا شکر یہ ادا کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور