پشاور ہائیکورٹ ،وزیراعظم عمران خان،فروغ نسیم،فردوس عاشق،فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ ،وزیراعظم عمران خان،فروغ نسیم،فردوس عاشق،فوادچودھری کیخلاف ...
پشاور ہائیکورٹ ،وزیراعظم عمران خان،فروغ نسیم،فردوس عاشق،فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان،فروغ نسیم،فردوس عاشق،فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،درخواست میں چیئرمین پیمرا،شہزاداکبر،سابق اٹارنی جنرل کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں سپیشل کورٹ فیصلے کے بعدبیانات پرتوہین عدالت کارروائی کی استدعاکی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کےخلاف نفرت انگیز باتیں کی گئیں،وزیراعظم نے وفاقی وزراکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور