فیس بک پر دوستی کے بعد میکسیکو کی حسینہ پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے پہنچ گئی لیکن پہلے رشتہ کی پیشکش کس نے کی تھی ؟

فیس بک پر دوستی کے بعد میکسیکو کی حسینہ پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے پہنچ ...
فیس بک پر دوستی کے بعد میکسیکو کی حسینہ پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے پہنچ گئی لیکن پہلے رشتہ کی پیشکش کس نے کی تھی ؟

  



میکسیکو(ویب ڈیسک)فیس بک پر دوسالہ دوستی کے بعد میکسیکو کی 27 سالہ حسینہ سرگودھا کے نوجوان نوید سے شادی کرنے پہنچ گئیں، اسلام قبول کرکے نکاح بھی کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق میکسیکو کی 27 سالہ ما ر یہ فر نینڈو کی 2 سال قبل سرگودھا کے قصبہ معظم آباد کے نو جوان نوید سے محبت ہوئی،فیس بک کے ذریعے شروع ہو نے والی محبت پروان چڑھتے چڑھتے شا د ی کے بندھن میں بند ھ گئی۔قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی مار یہ 32 گھنٹے کے سفر کے بعد میکسیکو سے پاکستان پہنچی جہاں اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے نو ید سے با ضابطہ نکاح کرلیا۔

نوید نے بتایا کہ پیار کا اظہار کرنے میں اس نے پہل کی، پھر ایک ہونے کا فیصلہ کیا اور شادی کرلی ۔

مار یہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے بارے میں بہت ڈرایا گیا لیکن یہ تو بہت پیار ا ملک ہے،کھانے بہت پسند ہیں، فیملی بھی مجھے پسند ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا