مسلح افواج کے انسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں عالمی کانفرنس کا انعقاد ،غیرملکی ماہرین کی شرکت

مسلح افواج کے انسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں عالمی کانفرنس کا انعقاد ...
مسلح افواج کے انسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں عالمی کانفرنس کا انعقاد ،غیرملکی ماہرین کی شرکت

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلح افواج کے انسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں 17ویں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ،برطانیہ،مصراورترکی کے ماہرین امراض قلب نے شرکت کی ،کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، مصر، قطر، لبنان کے الیکٹرو فزیالوجسٹ بھی شریک ہوئے،صدرعارف علوی کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایف آئی سی راولپنڈی میں انٹرنیشنل کارڈیک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس میں امریکہ،برطانیہ،مصراورترکی کے ماہرین امراض قلب نے شرکت کی ،کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، مصر، قطر، لبنان کے الیکٹرو فزیالوجسٹ بھی شریک ہوئے، صدرعارف علوی کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس میں ماہرین امراض قلب نے اظہار خیال کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے اے ایف آئی سی مریض کے علاج اوردیکھ بھال کے معیارکوسراہا،صدرمملکت نے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کوبھی سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے مو¿ثرکوششوں کی ضرورت ہے،صدرمملکت نے ادارہ برائے امراض قلب اورریسرچ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔صدر مملکت کاکہناتھا کہ اے ایف آئی سی کا مریضوں کے علاج سے متعلق جذبہ اور خدمت قابل تحسین ہے ،پیچیدہ امراض کے علاج کیلئے ٹھوس کوششیں ثمرآور ہوتی ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی