کرونا وائرس سے پریشان ہونے کی بات نہیں ، بطور مسلمان ہمیں یہ دعابھی پڑھنی چاہئے،فردوس عاشق اعوان نے وائرس سے بچنے کا وظیفہ شیئر کردیا

کرونا وائرس سے پریشان ہونے کی بات نہیں ، بطور مسلمان ہمیں یہ دعابھی پڑھنی ...
کرونا وائرس سے پریشان ہونے کی بات نہیں ، بطور مسلمان ہمیں یہ دعابھی پڑھنی چاہئے،فردوس عاشق اعوان نے وائرس سے بچنے کا وظیفہ شیئر کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا عزم ہے کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات کی رپورٹ طلب کی گئی ہے،کرونا وائرس پر تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔

 

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے"۔اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے"۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد