جنوری2020میں320ارب روپے ریونیوحاصل ہوا، ترجمان ایف بی آر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ جنوری2020میں320ارب روپے ریونیوحاصل ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں17فیصد زائدہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ایف بی آرکاکہنا ہے کہ رواں سال گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعدادمیں40فیصداضافہ ہوا،ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ 31 جنوری2019تک گوشوارے جمع کرانےوالوں کی تعداد16لاکھ45ہزار828تھی جو 31جنوری2020کوتعداد بڑھ کر23لاکھ42ہزار642ہوگئی ہے۔