امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، مشاہد حسین سید

امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، مشاہد حسین سید
امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، مشاہد حسین سید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، جان ایف کینیڈی کے بعد ٹرمپ پہلے صدرہیں جو امریکی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ پاکستان، افغانستان کے لیے آج تاریخی لمحہ ہے،افغانستان میں امن سے خطے کا فائدہ ہوگا، مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدارثابت ہوگا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، جان ایف کینیڈی کے بعد ٹرمپ پہلے صدرہیں جو امریکی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد