وزیر قانون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ لیکن عمران خان اور کابینہ ان کیساتھ ہے یا نہیں؟ وزیراعظم کاموقف بھی سامنے آگیا

وزیر قانون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ لیکن عمران خان اور کابینہ ان کیساتھ ہے یا ...
وزیر قانون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ لیکن عمران خان اور کابینہ ان کیساتھ ہے یا نہیں؟ وزیراعظم کاموقف بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘اس موقع پر عمران خان نے ڈاکٹرفروغ نسیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ محنت کررہے ہیں‘ آپ کیساتھ کھڑا ہوں‘پوری کابینہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے‘بطوروزیرقانون آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کررہے ہیں۔

دریں اثناءوزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی کامیابی پراطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران عوام کو منی بجٹ سے محفوظ رکھنا حکومت کی اہم کامیابی ہے اور فنڈ کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ان کی سمت پر اعتماد کا مظہر ہے‘عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مزیدفیصلے کریں گے ‘ وزیرِ اعظم نے وزیرِ توانائی کو ہدایت کی کہ بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کارٹیلز اور ناجائز منافع خوری کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف ایکشن پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ عوام کو چوری ، سسٹم کی کوتاہیوں اور استحصال سے بچایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جائزہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعہ کوعمران خان کی زیر صدارت کم آمدنی والے اور کمزور طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے اثرات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے سبسڈی اور مالی سپورٹ کی فراہمی کا مقصد کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔