گدھوں کی چوری سے تنگ کینیا کی حکومت نے ایسی پابندی لگا دی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے
نیروبی (ویب ڈیسک )گدھے چوری کی متعدد درخواستوں کے بعدکینیا کی حکومت نے گدھوں کو ذبح کرنے اور ان کی کھالیں برآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے جب کہ چین کے شہر شین ڑین کی انتظامیہ نے کتوں اور بلیوں کے گوشت کی فروخت اور تجارت پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو کینیا کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نے گدھوں کو ذبح کر کے ان کی کھالیں چین برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گدھے ذبح کر کے ان کی کھالوں کی تجارت کینیا میں عام تھی جسے جانوروں کے حقوق کے کارکنان ظالمانہ قرار دیتے رہے ہیں۔