وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ پی ایم ڈی سی اور پی ایم سی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی ،اسلام آبادہائیکورٹ پی ایم ڈی سی کو بحال کرنے کافیصلہ دے چکی ہے ،وزارت قومی صحت کابینہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دے گی ،اجلاس میں نادراکی آڈٹ رپورٹ برائے 2019 بھی پیش کی جائے گی ۔