عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈوزیراعظم تھے،شیخ رشید

عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈوزیراعظم تھے،شیخ رشید
عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈوزیراعظم تھے،شیخ رشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈوزیراعظم تھا،سندھ والے تاریخ پڑھیں ،ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کو ڈیڈی کہتے تھے ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور مریم نواز ملک سے نہیں جائیں گی ، مریم چلی گئیں توپوراٹبر ہی باہر چلا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کررہی۔

انہوںنے کہا کہ بھارت میں مسجدوں کو آگ لگائی جارہی ہے،ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کی تعریف کی ،مودی ہٹلر اورمسولینی کا کردار ادا کررہا ہے،ٹرمپ کی پاکستان کی تعریف عمران خان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ،یواین بھارت میں مسلمانوں پرظلم کانوٹس لے ،امریکا طالبان معاہدہ وزارت خارجہ کی کامیابی ہے ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ روہڑی میں افسوسناک واقعہ ہوا،روہڑی واقعے میں اموات پر افسوس ہے ،ان کاکہناتھا کہ صوبائی حکومتوں نے پھاٹک بنانے ہوتے ہیں ،10 مئی کو ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے ،مئی سے کراچی تا پشاور تمام ریلوے پھاٹک ختم کردیئے جائیں گے ،ریلوے کراسنگ ختم ہونے سے ٹرین کی سپیڈ160 ہو جائے گی ۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ 9 ماہ سے دو ماہ کیلئے اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈ کرایہ 10 فیصد کم ہوگا،5 سال میں ریلوے کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش بنا دیں گے ،چینی 75 فیصدٹرینوں کو رینوویٹ کرنے جا رہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور