پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی جنگ،ملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے سکواڈ میں تبدیلی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل سیزن 5 کے بارہویں میچ کیلئے ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میدان سج چکاہے۔چار چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست دونوں ٹیموں نے اس اہم میچ میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررکھی ہے۔ میچ اپنی اپنی گرفت مضبوط رکھنے کیلئے دونوں ٹیموں نے کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔
ملتان سلطان نے شاہد آفریدی اور روی بوپاراکونہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی احمد شہزاد کی جگہ احسان علی اور ٹائمل ملز کی جگہ پر انورعلی کو سکواڈ میں شامل کیاہے۔
ملتان کے سلطانزکی قیادت ’شان مسعود ‘ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اب تک چار چار کھیلے اور پوائنٹس بھی برابر ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے سبب ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم ہے اور گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔
آج ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود ، بلاول بھٹی، عمران طاہر، جیمز وائنس، خوشدل شاہ، معین علی، محمد الیاس، محمدعرفان، ریلی روسو، سہیل تنویر اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان سرفراز کے علاوہ احسن علی، اعظم خان ، بین کٹنگ، جیسن رائے، محمد حسین، محمد نواز، نسیم شاہ ، شین واٹسن، سہیل خان اور انور علی شامل ہیں۔