ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دے دیا

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دے دیا
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دے دیا

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو200رنز کا ہدف دیا ہے۔ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر199رنز بنائے۔ریلی روسو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 44گیندوںپرسب سے زیادہ 100 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

شان مسعود 32گیندوںپر46جبکہ جیمز وائنس 24 گیندوں پر29رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسی طرح ذیشان اشرف نے آٹھ ، معین علی نے چھ خوشدل شاہ نے ایک سکور بنایا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بات کریں تو محمد نواز نے تین اوورز کرائے اور سولہ سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی، نعیم شاہ نے چار اوورز میں پینتالیس سکورز کھائے اور ایک وکٹ لی، سہیل شاہ نے تین اوورز میں تینتالیس ، محمد حسنین نے چار اوورز میں اڑتیس اور بین کٹنگ نے چار اوورز میں بیالیس سکورز دیئے اور ان تمام باولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ انور علی نے ایک ہی اوور کرایا اور بغیر کوئی وکٹ لئے سولہ سکور بنائے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں۔ سلطانز کی ٹیم میں بلاول بھٹی اور جیمز ونس کی واپسی ہوئی ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے اب تک کے پی ایس ایل 5 کے مقابلوں میں سب سی زیادہ آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ سلطانز کے بولر سہیل تنویر کی 13 رنز پر 4 وکٹیں بہترین بولنگ کارکردگی رہی ہے۔ یکطرفہ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو سلطانز کے خلاف تین ایک کی برتری حاصل ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آج کا میچ کس کیلئے خوشی اور کس کیلئے دکھ کا باعث بنتا ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update