سعودی ولی عہد کا 2 ہزار 107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا اعلان لیکن اب تک دراصل کتنے لوگوں کو آزادی مل سکی؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

سعودی ولی عہد کا 2 ہزار 107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا اعلان لیکن اب تک دراصل ...
 سعودی ولی عہد کا 2 ہزار 107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا اعلان لیکن اب تک دراصل کتنے لوگوں کو آزادی مل سکی؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ سے سعودی عرب کی جیلوں سے وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کی فہرست طلب کرلی، یاد رہے کہ اپنے دورے کے دوران سعودی  ولی عہد نے 2 ہزار 107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا اعلان کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت عالیہ کی جسٹس عائشہ ملک نے خلیجی ممالک میں سزائے موت کے منتظر 10 پاکستانیوں کی طرف سے جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مشرق وسطیٰ کی جیلوں میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کی درخواست کی گئی تھی۔

جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی تحقیق کے مطابق سال 2014 سے سمندر پار پاکستانی قیدیوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ہوا، دوسری جانب اسی عرصے کے دوران سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی ایک دوسری رپورٹ کے مطابق غیر ملکی جیلوں میں تقریباً 11 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔جے پی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سارہ بلال نے کہا کہ سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی میں ابہام مایوس کن ہے،رمضان کا مہینہ 2 ماہ دور ہے اور حکومت کے لیے موقع ہے کہ سعودی ولی عہد کا وعدہ پورا ہونے کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

مزید : قومی