سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کااعلان کردیاگیا

سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کااعلان کردیاگیا
سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کااعلان کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا پر چھائے سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، شاہی محل نے نئے وزیراعظم کااعلان کردیاہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ نے سابق وزیرداخلہ محی الدین یاسین کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ ملائیشین بادشاہ کے مطابق محی الدین سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اس لئے انہیں ملائیشیا کا آئندہ وزیراعظم منتخب کرلیاگیاہے۔نئے وزیراعظم یکم مارچ یعنی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ماضی میں وزیر داخلہ رہنے والے 72 سالہ محی الدین یاسین کو سابق حکمراں جماعت کی حمایت بھی حاصل تھی۔مہاتیرمحمد کی جماعت نے بھی گزشتہ روز اچانک اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم کیلئے محی الدین یاسین کی حمایت کریں گے۔
محی الدین یاسین کو اپوزیشن نیشنل فرنٹ اتحاد اور ملائیشین اسلامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔ مذکورہ دونوں جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کی مجموعی تعداد57 ہے اور سب نے محی الدین یاسین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
خیال رہے کہ موجودہ حکمراں اتحاد نے 2018 میں جب حکومت سنبھالی تو یہ طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے لیکن جب مہاتیر نے عہدہ چھوڑا تو ملائیشیا کے بادشاہ نے رائے شماری کرانے کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ ماضی میں ایک دوسرے پر معاشی اور اخلاقی بدعنوانی کا الزام لگانے والے انوارابراہیم اور مہاتیر محمد نے سابق حکومت کیخلاف اتحاد بنایا اور اسے شکست دی تھی۔ملائیشیا کے گزشتہ عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں نے برسراقتدار پارٹی کو شکست دی تھی۔
ملائشین الیکشن کمیشن کے مطابق جیت کے لیے 112 نشستیں درکار تھیں جبکہ مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتیں 115نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔