شہباز شریف نے فوری وطن واپسی مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دی ،نجی ٹی وی کا دعوی

شہباز شریف نے فوری وطن واپسی مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دی ،نجی ٹی ...
شہباز شریف نے فوری وطن واپسی مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دی ،نجی ٹی وی کا دعوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز شریف نے فوری وطن واپسی مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صدرمسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے پارٹی رہنماوَں سے رابطہ کیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو فوری وطن واپس نہ آنے کا عندیہ دےدیا ، ذرائع کے مطابق صدرن لیگ کا کہناہے کہ مریم نوازلندن پہنچیں گی تو ملک واپس آ سکوں گا،نوازشریف کو اس حالت میں تنہا چھوڑ کر نہیں آسکتا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد