ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا میچ لیکن اس مرتبہ پاک فوج نے میدان سجانے کیلئے کیا کردکھایا؟ میدان سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر نہیں دیا بلکہ دراصل۔۔۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا میچ لیکن اس مرتبہ پاک فوج نے میدان ...
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا میچ لیکن اس مرتبہ پاک فوج نے میدان سجانے کیلئے کیا کردکھایا؟ میدان سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر نہیں دیا بلکہ دراصل۔۔۔

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیومیں آج ملتان میں ہونے والاگلیڈی ایٹرزاورسلطانزکامیچ پاکستان ائیر فورس کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد میں میقم تھی تاہم خراب موسم کی وجہ سے قومی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز منسوخ کردی گئی جس کی وجہ سے کھلاڑی مایوس ہو کر ہوٹل واپس چلے گئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی تین گھنٹے سے زائدوقت ائیر پورٹ پرانتظار کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعرات کی شب میچ کھیلا،جمعے کو دن بھر سفر کے انتظار میں رہے۔

جو بے سودرہاصورت حال خراب ہونے پر پاک فضائیہ نے ایک خصوصی فلائٹ آپریشن کا اہتمام کیااور یوں کوئٹہ کی ٹیم میچ سے صرف3گھنٹے قبل ملتان پہنچی اور میچ کاانعقاد یقینی بنایا۔کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہوئی اور پھر فورااسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون کے بغیر میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔

پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی، صبح نو بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی یہی نہیں بلکہ اسی فلائٹ کے ذریعے ہی کراچی کنگز کو اسلام آبادپہنچایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے جس نے قومی فریضے میں پی سی بی کی درخواست پر ہمیں سی ون تھرٹی فراہم کیا۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچ کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان ائیر فورس نے خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اسلام آباد سے ملتان پہنچایا جس کے بعد ہفتے کو ہونے والا میچ ممکن ہو سکا۔

جیو نیوز کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے کوئٹہ کو مختلف سینٹرز پر میچ کھلانے کی پالیسی اپنائی ہے لیکن موسم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جمعے کو کھلاڑی دن بھر ہوٹل میں ملتان جانے کا انتظار کرتے رہے حالانکہ سڑک کے راستے سفر کیا جا سکتا تھا۔

کوئٹہ کے مالک بھی شیڈول پر اعتراض کرچکے ہیں ،ندیم عمر کہہ چکے ہیں کہ ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں زیادہ تر جہازوں میں رکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل