’غیر ملکی فورسز اس شرط پر افغانستان سے نکلیں گی‘ افغان صدر بھی میدان میں آگئے

’غیر ملکی فورسز اس شرط پر افغانستان سے نکلیں گی‘ افغان صدر بھی میدان میں ...
’غیر ملکی فورسز اس شرط پر افغانستان سے نکلیں گی‘ افغان صدر بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات پر منحصر ہوگا کہ طالبان کس طرح معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہیں، افغان سرزمین پر موجود غیر ملکی افواج افغان فورسز کو تربیت فراہم کریں گی۔
کابل میں امریکہ اور افغان حکومت کے مابین معاہدے کی تقریب ہوئی جس میں افغان صدر اشرف غنی ، امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹولن برگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ تقریب میں افغان جنگ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
امریکہ افغانستان جوائنٹ ڈیکلیریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے معاہدے میں تمام باتیں شرائط پر مبنی ہیں، غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات پر منحصر ہوگا کہ طالبان کس طرح معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہیں۔
تمام فریقین امن معاہدے کی پاسداری کریں گے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جو کردار ادا کیا اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے دوست ممالک کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمارے فوجیوں اور عام شہریوں نے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں، جوائنٹ ڈیکلیریشن کے ذریعے افغانستان میں دیر پا امن کا راستہ کھلے گا۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پر موجود غیر ملکی افواج افغان فورسز کو تربیت فراہم کریں گی، افغانستان ، امریکہ اور نیٹو کے درمیان پہلے سے معاہدے موجود ہیں جو قابل عمل ہوں گے۔