”ہم جیت کے حقدار تھے کیونکہ۔۔۔“ عمران طاہر نے میچ جیتتے ہی زبردست بات کہہ دی

”ہم جیت کے حقدار تھے کیونکہ۔۔۔“ عمران طاہر نے میچ جیتتے ہی زبردست بات کہہ دی
”ہم جیت کے حقدار تھے کیونکہ۔۔۔“ عمران طاہر نے میچ جیتتے ہی زبردست بات کہہ دی

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ریلی روسو نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنائے جبکہ عمران طاہر نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے دو وکٹیں حاصل کیں جس میں شین واٹسن کی وکٹ بھی شامل تھے جنہوں نے 41 گیندوں پر 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔

عمدہ کارکردگی دکھانے پر عمران طاہر کو سپرچارجڈ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹسن کو آﺅٹ کرنا بہت اہم تھا، ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، یہ فلیٹ وکٹ تھی جس پر باﺅلرز کو بہت کم مدد ملی، بلے بازوں نے اچھا سکور کیا جس کے بعد ہم نے بھی اچھی باﺅلنگ کی، جس طرح کی کرکٹ ہم نے کھیلی، ہم فتح کے حقدار تھے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران طاہر نے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہم نے تیسرا میچ کھیلا ہے اور آج بھی ہاﺅس فل تھا جسے دیکھ کر بہت ہی مزہ آیا اور میں یہاں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ آئندہ میچز میں بھی شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں سٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

مزید : کھیل