خیبر پختونخواہ میں پولیوکا ایک اور کیس سامنے آگیا ،متاثرہ لوگوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟تشویشناک خبر آگئی
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع کرک کے علاقے تخت نصرت میں 14 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رواں سال لکی مروت میں سب سے زیادہ 10 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ ایک کیس صوابی میں سامنے آیا۔نئے کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔