”کسی بھی قسم کے عسکریت پسند گروہ کو سپورٹ نہیں کریں گے،پاکستان کا شکریہ کہ ۔۔۔ “افغان طالبان ملا عبد الغنی برادر کا امن معاہدے کی تقریب سے خطاب

”کسی بھی قسم کے عسکریت پسند گروہ کو سپورٹ نہیں کریں گے،پاکستان کا شکریہ کہ ...
”کسی بھی قسم کے عسکریت پسند گروہ کو سپورٹ نہیں کریں گے،پاکستان کا شکریہ کہ ۔۔۔ “افغان طالبان ملا عبد الغنی برادر کا امن معاہدے کی تقریب سے خطاب

  



دوحا(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان طالبان کے نمائندے ملا عبد الغنی برادر نے کہا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس سے مجاہدین اور بین الاقوامی کمیونٹی کو فائدہ ہو گا،ہم کسی بھی عسکریت پسند گروہ کو سپورٹ نہیں کریں گے ،پاکستان ،چین ،روس اور انڈو نیشیا سمیت تمام ان ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امن عمل کو سپورٹ کیا۔

دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا عبد الغنی برادر نے کہا کہ ہم سب افغانستان اور افغان عوام کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس سے مجاہدین اور بین الاقوامی کمیونٹی کو فائدہ ہو گا،پاکستان ،چین ،روس اور انڈو نیشیا سمیت تمام ان ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امن عمل کو سپورٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ  ہم اس معاہدے کو نبھانے کے پابند ہیں ،سیاسی طاقت کی حیثیت سے ہم تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی