یاسر شاہ بھی پی ایس ایل میں کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

یاسر شاہ بھی پی ایس ایل میں کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے؟ مداحوں کیلئے ...
یاسر شاہ بھی پی ایس ایل میں کھیلیں گے مگر کس ٹیم کی طرف سے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کو محمد محسن کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم پر مشتمل کمیٹی نے یاسر شاہ کو سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ 23 سالہ محمد محسن لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں انجری شکار ہو گئے تھے اور معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث وہ ایک ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

پشاور زلمی نے محمد محسن کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا تھا جنہوں نے رواں سیزن میں صرف دو میچز کھیلے ہیں اور اب ان کی جگہ یاسر شاہ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جو اس سے قبل 2017ءاور 2017ءمیں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update