کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں کرونا وائر س کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے دو کیسز جبکہ ملک بھر میں 3افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہناہے کہ آج شام پانچ بجے کراچی کے رہائشی ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ متاثرہ شخص ایران سے واپس آیا تھا ،مریض سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ مریض کو الگ قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہر قائد اور اسلام آبادمیں بھی کرونا وائرس کا ایک ،ایک کیس سامنے آیا جن کا قرنطینہ سنٹر میں علاج جاری ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی