شین واٹسن نے کامران اکمل نے اہم ترین ریکارڈ چھین لیا، جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں

شین واٹسن نے کامران اکمل نے اہم ترین ریکارڈ چھین لیا، جان کر آپ بھی تعریف ...
شین واٹسن نے کامران اکمل نے اہم ترین ریکارڈ چھین لیا، جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین شین واٹس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شین واٹسن نے یہ سنگ میل ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں عبور کیا، انہوں نے ملتان سلطانز کے باﺅلر عمران طاہر کو 14 ویں اوور میں چھکا مار کر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل سے چھین لیا۔کامران اکمل 73 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر تھے تاہم ملتان کے خلاف 80 رنز کی دھواں دھار اننگز میں واٹسن نے 7 چھکے لگائے اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پی ایس ایل میں شین واٹسن کے مجموعی چھکوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، جبکہ وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں بھی کامران اکمل 1459 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، شین واٹس 1253 رنز کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز کے بابر اعظم 1160 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے تجربہ کار بیٹسمین ریلی روسو نے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم بھی کی، انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر سنچری بنائی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔

مزید : کھیل