کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کرونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،متاثرہ افراد کی تعداد 4ہو گئی

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کرونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،متاثرہ افراد ...
کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کرونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،متاثرہ افراد کی تعداد 4ہو گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ آج کرونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ہمسائیہ ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن پاکستان میں سب سے آخر میں کرونا وائرس کے کیسز اس لیے سامنے آئے کیونکہ پہلے سے ہی اقدامات کرر کھے تھے ،اب تک یہ وائرس دنیا کے ستاون ممالک میں پھیل چکا ہے ۔معاون خصوصی برائے صحت نے بتا یا کہ آج کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تین گھنٹے کی میٹنگ ہوئی جس میں اس حوالے سے مختلف زاویوں پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں پاکستان میں داخلے کے پوائنٹس کو مزید محفوظ بنانے پر اتفاق ہوا تاکہ کرونا سے متاثرہ افراد کو وہاں پر ہی چیک کر کے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جاسکے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا یا کہ آج دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں ایک کا تعلق سندھ اور دوسرا اسلام آباد کا رہائشی ہے ،اب کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ہے ۔

مزید : قومی