اَن فٹ سپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی نے کس معروف کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا ؟نام جان کر مخالف ٹیموں کی پریشانی بڑھ جائے گی

اَن فٹ سپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی نے کس معروف کھلاڑی کو ٹیم میں شامل ...
اَن فٹ سپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی نے کس معروف کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا ؟نام جان کر مخالف ٹیموں کی پریشانی بڑھ جائے گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)پشاورزلمی کےچاہنےوالوں کےلئےپریشانی کےساتھ  خوشی کی خبر بھی آ گئی،لاہور قلندر کےساتھ کھیلے گئےمیچ میں زخمی ہونے والے نوجوان لیگ سپنر محمد محسن ایک  ہفتے  کے لئے  ٹیم سے باہر ہو گئے تاہم محسن کی جگہ قومی  ٹیم کے معروف سپنر  یاسر  شاہ کو پشاور  زلمی کے  سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق   تجربہ کار سپنر یاسر شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے ہیں،یاسرشاہ کو نوجوان سپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، 23سالہ لیگ سپنر محمد محسن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے، میچ میں فیلڈنگ کے دوران لیگ سپنر کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان چوٹ لگ گئی تھی ،اَن فٹ ہونے کے باعث محمد محسن ایک ہفتے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں،متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے یاسر شاہ کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 2 میچز کھیلنے والے محمد محسن کو پشاور زلمی نے سلور کٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ یاد رہے کہ   یاسر شاہ ایڈیشن 19-2017 تک لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ اب تک 23 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : PSL /PSL News Update