پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرونا وائرس سے متاثرہ شخص صحت یاب ہو کر جلد ڈسچارج ہونے والا ہے ،ڈاکٹر ظفر مرز ا نے تصدیق کردی

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرونا وائرس سے متاثرہ شخص صحت یاب ہو کر جلد ...
پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرونا وائرس سے متاثرہ شخص صحت یاب ہو کر جلد ڈسچارج ہونے والا ہے ،ڈاکٹر ظفر مرز ا نے تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آنے کی خبر دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ پہلے کرونا وائرس میں متاثر ہونے والے ایک شخص کی حالت بہت تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پہلے جو دو مریض سامنے آئے تھے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان میں سے ایک جلد ہی مکمل صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو جائے گا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگر پاکستان میں کرونا وائرس پھیل جاتا ہے تو اس کے لیے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں ،کرونا وائرس کے الگ ہسپتال بنائے جانے پر بھی کام ہو رہا ہے تاکہ لوگوں کو آئسو لیشن سنٹرز میں رکھا جاسکے اور وائرس مزید نہ پھیل سکے ۔

مزید :

قومی -