پاکستانی شہریت حاصل کرتے ہی ڈیرن سیمی نے وہ کام کر دیا جس کے لیے پاکستانی کھلاڑی پوری دنیا میں مشہور ہیں

پاکستانی شہریت حاصل کرتے ہی ڈیرن سیمی نے وہ کام کر دیا جس کے لیے پاکستانی ...
پاکستانی شہریت حاصل کرتے ہی ڈیرن سیمی نے وہ کام کر دیا جس کے لیے پاکستانی کھلاڑی پوری دنیا میں مشہور ہیں

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرن سیمی نے اپنی بہترین پرفارمنس کے علاوہ پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کی وجہ سے بھی پاکستانیوں کے دل جیتے۔ انہوں نے صدر مملکت کو پاکستانی شہریت کے لیے درخواست کی تھی جو منظور ہو گئی اور اب وہ پاکستانی شہری بن چکے ہیں ، اس لحاظ سے اب وہ پاکستانی کرکٹر بھی ٹھہرے، چنانچہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر بنتے ہی وہ کام کرڈالا جس کے لیے ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ وہ کام آسان ترین کیچ چھوڑنے کے علاوہ بھلا کیا ہو سکتا ہے۔ یہی کام پاکستانی کھلاڑی بننے کے بعد اگلے ہی میچ میں ڈیرن سیمی نے کر ڈالا۔

اس میچ میں پہلی ہی گیند پر ایک آسان ترین کیچ ڈیرن سیمی پر آیا جو وہ نہ کر سکے اور یوں پاکستانیوں کو یقین دلا دیا کہ وہ دل و جان سے پاکستانی بن چکے ہیں۔یہ کیچ انہوں نے پشاور زلمی کے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں چھوڑا جس میں زلمی کو 6وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان شان مسعود اور ڈیرن سیمی نے ٹاس کیا جو شان مسعود جیت گئے اور انہوں نے زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بیٹنگ کا آغاز بھی زلمی کے لیے اچھا نہ رہا کیونکہ پہلے ہی اوور میں محمد عرفان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بلے باز ٹام بینٹن کو پویلین بھیج دیا۔ ڈیرن سیمی بھی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ جب باﺅلنگ کی باری آئی تو پہلی ہی گیند پر ڈیرن سیمی نے سلپ میں وینس کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

مزید : کھیل