جہاز میں بیڈ پرانی بات ہو گئی، اتحاد ائیر لائنز نے جہاز میں 3بیڈروم اپارٹمنٹ متعارف کروادیا

جہاز میں بیڈ پرانی بات ہو گئی، اتحاد ائیر لائنز نے جہاز میں 3بیڈروم اپارٹمنٹ ...
جہاز میں بیڈ پرانی بات ہو گئی، اتحاد ائیر لائنز نے جہاز میں 3بیڈروم اپارٹمنٹ متعارف کروادیا

  



ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے مسافروں کے لیے ایک ایسی لگژری سروس متعارف کروا دی ہے کہ جان کر لوگ جہازوں کی فرسٹ کلاس کو بھول جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اتحاد ایئرویز نے اپنے اے380طیاروں میں مسافروں کے لیے تین کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹس کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ یہ اپارٹمنٹس بک کروانے والوں کو روایتی طریقے سے ایئرہوسٹسز خدمات مہیا نہیں کریں گی بلکہ انہیں دیگر تمام تر لگژری سہولتوں کے ساتھ ذاتی بٹلر بھی مہیا کیا جائے گا۔

اس اپارٹمنٹ کا ایک کمرہ بطور بیڈروم استعمال ہو گا جس میں وارڈ روب بھی ہو گی۔ اس کے علاوہ اس میں باتھ روم بھی ہو گا جس میں مکمل چالو شاور لگا ہو گا۔ لیونگ ایریا میں انتہائی آرام دہ صوفے رکھے ہوں گے اور ایک بڑی ٹی وی سکرین لگی ہو گی جس پر مسافر اپنے پسندیدہ شوز دیکھ سکیں گے اور وہیں بیٹھے اپنے ذاتی باورچی کے بنائے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔غرض اتحاد ایئرویز کے ان اے 380طیاروں میں سفر کرنا مسافروں کے لیے گھر بیٹھ کر آرام کرنے کے مترادف ہو گا۔

مزید : تعلیم و صحت