کسی بھی ٹیبل یا کرسی پر کرونا وائرس کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے

کسی بھی ٹیبل یا کرسی پر کرونا وائرس کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے
کسی بھی ٹیبل یا کرسی پر کرونا وائرس کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس انسانوں کے جسم میں تو نمو پاتا ہے لیکن یہ دیواروں اور دیگر بے جان چیزوں پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی مراکز برائے تحفظ و انسداد امراض کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس پر اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ یہ وائرس دیواروں اور دیگر بے جان چیزوں پر حیران کن طور پر 9دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور اس دوران اگر کسی صحت مند شخص کا ہاتھ اس چیز کو چھو جائے اور وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ، آنکھوں اور ناک کو لگا لے تو وائرس اس کے جسم میں منتقل ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جن تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا ان میں سارس (SARS)اور مرس(MERS) پر کی جانے والی تحقیقات بھی شامل تھیں۔ یہ وائرس بھی کورونا ہی کی اقسام تھیں جو حالیہ سالوں میں پھیلیں اور ہزاروں لوگوں ان میں مبتلا ہوئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈفیلڈنے امریکی قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”مختلف سطحوں پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کا دورانیہ مختلف ہے۔ دیواروں اور دیگر ایسی سطحوں پر یہ 9دن تک زندہ رہ سکتا ہے تاہم تانبے اور سٹیل کی چیزوں پر یہ لگ بھگ 2گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ مریضوں کے کھانسے اور چھینکنے سے ان کے جسم سے خارج ہوتا ہے اور مختلف سطحوں پر لگتا ہے۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -