اپنی سوتیلی بیٹی کو اغواءکر کے اس کے ساتھ 9بچے پیدا کرنے والے بد نصیب باپ کو سزا

اپنی سوتیلی بیٹی کو اغواءکر کے اس کے ساتھ 9بچے پیدا کرنے والے بد نصیب باپ کو ...
اپنی سوتیلی بیٹی کو اغواءکر کے اس کے ساتھ 9بچے پیدا کرنے والے بد نصیب باپ کو سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ سے ایک لڑکی کے اپنے سوتیلے باپ کے ہاتھوں جنسی درندگی کا نشانہ بننے کی ایسی ہولناک کہانی سامنے آئی ہے کہ سن کر انسانیت شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوکلاہوما کا ہے جہاں 62سالہ ہنری میشل پیٹے نامی شخص نے 20سال قبل اپنی 11سالہ سوتیلی بیٹی کو اغواءکرکے گھر میں قید کر لیا اور اگلے بیس سال اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس سے 9بچے پیدا کر ڈالے۔رپورٹ کے مطابق اس درندہ صفت انسان نے 1997ءمیں روزالین مک گنیس نامی لڑکی کو اغواءکیا۔ اس نے روزالین کی ماں سے شادی کی تھی اور کچھ عرصہ بعد خاتون کے پہلے شوہر سے پیدا ہونے والی 11سالہ روزالین کو اغواءکر لیا۔
ہنری روزالین کو کم ہی باہر لیجاتا تھا اور اکیلے کبھی بھی باہر نہیں جانے دیتا تھا۔ 2016ءمیں وہ اسے اپنے ساتھ ایک سٹور میں لے گیا جہاں موقع پر کر روزالین نے اپنی کہانی ایک اجنبی میاں بیوی کو سنا دی۔ اس جوڑے نے گاڑی پر ہنری اور روزالین کا تعاقب کیا اور ان کا گھر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ اس طرح روزالین کو 20سال کی بربریت سے نجات مل گئی۔ پولیس نے ہنری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ہنری کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ روزالین کی عمر اس وقت 33سال ہے اور وہ میسوری میں رہائش پذیر ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -